2پاکستانی کمپنیوں کی جوہانسبرگ میں ہونے والی نمائش میں شرکت
جوہانسبرگ( بیورورپورٹ)دو پاکستانی کمپنیوں سوسپو سپورٹس پرائیویٹ لیمٹڈ اور ہولی سائن انٹرنیشنل ٹی ڈی اے پی کی سرپرستی میں انٹربلڈ افریقہ نمائش 2016میں شریک ہیں جو 17سے20اگست تک جاری رہے گی۔ انٹربلڈ فریقہ نمائش کا انعقاد1968ء سے مسلسل کیا جارہاہے اور افریقہ میں بلڈنگ اور کنسٹرکشن کے حوالے سے سب سے بڑی نمائش ہے جو تعمیراتی صنعت کے حوالے سے تمام مصنوعات کی نمائش کرتی ہے۔ اس نمائش میں پاکستانی کمپنیوں کی شرکت جنوبی افریقہ میں پاکستانی ہائی کمشنر کی ان کوششوں کا نتیجہ ہے جن کا مقصد پاکستانی برآمدات میں اضافہ کرناہے۔ افریقہ کی جانب پاکستانی برآمدات میں اضافہ ہورہاہے اور اس نمائش کے بعد اس میں مزید اضافے کے امکانات ہیں۔ہائی کمشنر نجم الثاقب نے گزشتہ روز انٹربلڈ نمائش کا دورہ کیا اور یہاں پر پاکستانی سٹالوں کا افتتاح کیا اور پاکستانی تاجروں سے ملاقات کی۔ ہائی کمشنر نے پاکستانی تاجروں کو یقین دلایا کہ ان کی جنوبی افریقہ میں برآمدات کے فروغ کیلئے ہر ممکن مدد کی جائے گی۔