پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن ( پنجاب ) کے انتخابات‘آواز گروپ بلامقابلہ منتخب

پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن ( پنجاب ) کے انتخابات‘آواز گروپ بلامقابلہ منتخب

لاہور (کامرس رپورٹر) پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن ( پنجاب ) کے انتخابات 2016-2017 کے لئے آواز گروپ کے مقابلے میں کسی گروپ نے کاغذات نامزدگی جمع نہ کروائے ۔ لہذا آواز گروپ بلا مقابلہ انتخابات جیت گیا ۔ تفصیلات کے مطابق 18 اگست پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے انتخابات برائے 2016-17 کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا آخری دن تھا جبکہ پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے آواز گروپ کے مقابلے میں کسی بھی گروپ یا امیدوار کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع نہ کروائے ۔ یوں2008 ء سے اب تک آواز گروپ بلا مقابلہ انتخابات جیت رہا ہے جو اس انڈسٹری سے وابستہ کاروباری افراد اور معزز ممبران کی آواز گروپ پر بھرپور اعتماد کی علامت ہے ۔اس موقع پر پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے دفتر میں آئے ہوئے ممبران کی کثیر تعداد نے آواز گروپ کے رہنما عاصم رضا ، لیاقت علی خان، چوہدری افتخار احمد مٹو، میاں ریاض سمیت دیگر عہدیداران کو آواز گروپ کی بلا مقابلہ کامیابی پر دلی مبارکباد بھی پیش کی ۔

مزید : کامرس


loading...