یوسی براوزر نے پاکستان کیلئے براوزر میں نیوز ہب لانچ کرنے کا اعلان کر دیا

یوسی براوزر نے پاکستان کیلئے براوزر میں نیوز ہب لانچ کرنے کا اعلان کر دیا

لاہور(پ ر) علی بابا موبائل بزنس گروپ کی کمپنی یوسی ویب نے آج ’نیوز ہب‘ کو لانچ کرنے کا اعلان کیا ہے ۔یہ پاکستان کی مقامی خبریں فراہم کرنے والے چوٹی کے نیوز پورٹلزکے ساتھ اشتراک سے لانچ ہوگا۔ اس نیوز ہب کیلئے طاقتور الگارتھم بنایا گیا ہے۔نیوزہب خبروں کے حصول کیلئے روایتی طریقہ کار کو تبدیل کر دے گا۔اس سے قاری کو اپنی پسندکی خبر بہترین انداز میں پڑھنے میں مدد ملے گی اور وہ روزمرہ کی معلومات سے بروقت باخبر بھی رہ سکیں گے۔یوسی براوزر اینڈرائڈ ورژن کیلئے نیوز ہب 3جولائی کو آفیشل لانچ ہوئی تھی ،جوکہ یوسی براوزر استعمال کرنے والوں میں انتہائی مقبول ہوئی ۔پاکستان میں نیوز ہب نے ایک ماہ میں بیس لاکھ استعمال کنندہ کو اپنی جانب راغب کیا۔ نیوز ہب میں سیاست ‘ ٹیکنالوجی‘ انٹرٹینمنٹ ‘کھیل اور لائف اسٹائل سمیت دیگر مختلف شعبہ ہائے جات کی قومی اور بین الاقوامی خبریں فراہم کی جاتی ہیں۔یہ تیز ترین اسٹریمنگ اور براوزنگ کی سہولت کے ساتھ اشتہارات سے پاک پراڈکٹ ہے۔اس کامیابی کومنانے کیلئے یوسی براوزر ایک مہم کا آغاز کرے گا جس میں مختلف شعبہ جات کی نامور شخصیات شامل ہونگی ۔

روایتی خبریں فراہم کرنے والے ذرائع سے نیوز ہب کو الگ کرتے ہوئے پاکستان میں یوسی براوزر کے پراڈکٹ منیجر شیہائی یاؤ نے کہا کہ نیوز ہب صارف کی پسند کو مد نظر رکھتے ہوئے اس کی دلچسپی کی خبریں دکھاتا ہے جو کہ راویتی خبریں فراہم کرنے سے بالکل مختلف ہے ۔ اس کیلئے یوسی براوزر کے پاس بڑی مقدار میں مواد اور جدید الگارتھم ہیں۔ اس کے علاوہ یوسی براوزر کے پُش نوٹیفکیشن کی سہولت کے ساتھ صارف اپنی پسند کے شعبے کی بریکنگ نیوز کو فوراً موصول کر سکتا ہے ۔ہمارے صارفین کو خبروں کی تلاش کیلئے مختلف صفحوں میں سر نہیں کھپانا پڑتا ہے ‘ اُن کو فضول خبروں کی چھانٹی کی ضرورت نہیں ہوتی ہے اور اُن کو وہی خبریں ملتی ہیں جن کی اُن کو ضرورت ہوتی ہے ۔

مزید : کامرس