اینگرو اور ان باکس بزنس ٹیکنالوجیزکاسافٹ ویئر ڈویلپمنٹ کے معاہدے پر دستخط

اینگرو اور ان باکس بزنس ٹیکنالوجیزکاسافٹ ویئر ڈویلپمنٹ کے معاہدے پر دستخط

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (پ ر) اینگرو کی ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے سفر میں جنرل الیکٹرک کے ساتھ معاہدے کے بعددوسرا مرحلہ، اینگرو کارپوریشن لمیٹڈ اور ان باکس بزنس ٹیکنالوجیز نے ایک تقریب میں انڈسٹریل سافٹ ویئر اپلیکیشن ڈویلپمنٹ کے معاہدے پر دستخط کئے۔ معاہدے کے تحت ان باکس بزنس ٹیکنالوجیزاوائل میں اینگرو کے ڈیری، فرٹیلائزر اور کیپٹیوپاور کاروبار کے لئے جنرل الیکٹرک کے پلیٹ فارم پریڈیکس اور اینگرو کے تیار کردہ فریم ورک پرایپلی کیشنزتیار کرے گی۔اس موقع اینگرو کارپوریشن کے صدر اور سی ای او ، خالد سراج سبحانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا:"اینگرو مقامی صنعتی شعبے کی ترقی کے اپنے عزم پرقائم ہے اس کے لئے ٹیکنالوجیکل پلیٹ فارم متعارف کروائے گئے ہیں تاکہ کمپنی کی ڈومین صلاحیتوں میں بھی اضافہ ہو۔ان باکس ٹیکنالوجیزکے ساتھ مل کر اینگرواپنے انڈسٹریل پارٹنرز کو ان کی ضروریات کے مطابق ڈیجیٹل سلوشنز فراہم کرنا چاہتی ہے جس سے ناصرف اُنکی آپریشنل استعدادکا ر میں اضافہ ہو گا بلکہ ڈیجیٹل مسابقتی صنعت کی ترقی میں بھی مدد ملے گی"۔ ان باکس بزنس ٹیکنالوجیز کے سی ای او میر ناصر نے کہا کہ" ان باکس ٹیکنالوجیزاور اینگرو پاکستان میں تبدیلی کے سلوشنز لانے کے لیے پرعزم ہیں۔ ہمیں اینگرو کے ساتھ اس تعاون پر بہت فخرہے کیونکہ ہم کمپنی کو اس کے کلیدی سیکٹرز کے لئے ایڈوانس ڈیجیٹل ایپلی کشنزفراہم کریں گے۔

"قبل ازیں جنرل الیکٹرک اور اینگرو نے ڈیجیٹل انڈسٹریل الائنس پر دستخط کئے جس کی بدولت اینگرو کی ڈیجیٹل صنعتی پاور ہاؤس ٹرانسفارمیشن مزید تیز ہو سکے گی اور وہ جنرل الیکٹرک کے سلوشنز بیچنے کے ساتھ ساتھ پاور جنریشن انڈسٹری کے لئے جنرل الیکٹرک پاور ڈیجیٹل سلوشنزکی سسٹم انٹیگریٹر بن جائے گی ۔ مزید براں جنرل الیکٹرک اور اینگرو مل کر جنرل الیکٹرک کے پریڈکس پلیٹ فارم پر نئی سافٹ وئر ایپلی کیشنزبھی تیار کریں گی۔ یہ سافٹ وئر ایپلی کیشنزان انڈسٹریز کے لئے ہونگی جدھر ا ینگرو کو مہارت حاصل ہے پرجنرل الیکٹرک کی مصنوعات استعمال نہیں ہوتی ۔

مزید :

کامرس -