ملائکہ اروڑہ کے بارے میں ارباز خان کا بڑا انکشاف
ممبئی (آئی این پی)ایک ماہ قبل جب ارباز خان اور ملائکہ اروڑہ کی علیحدگی کی خبریں ہر طرف عام تھیں تو ہر کسی نے سمجھا کہ یہ صرف ایک افواہ ہے صرف کچھ لوگ ہی حقیقت سے واقف تھے مگر ان کی سوچ بھی یہی تھی کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ دونوں کے تعلقات بہتر ہو جائیں گے اور دونوں ایک چھت کے نیچے دوبارہ آ جائیں گے۔مگر بد قسمتی سے ایسا نہیں ہوا اگر موجودہ خبروں پر یقین کیا جائے تو نتیجہ یہی نکلے گا کہ ارباز اور ملائکہ میں مکمل طور پر علیحدگی ہو گئی ہے۔حال میں جب ارباز سے ان کی ازدواجی زندگی کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے تصدیق کیا کہ وہ ملائکہ سے الگ ہو گئے ہیں۔رپورٹس کے مطابق دونوں کی علیحدگی کا سبب ملائکہ کے ایک برطانوی بلین ائر سے بڑھتے ہوئے تعلقات ہیں جبکہ دوسری طرف ارباز کے کسی لڑکی سے تعلقات کو بھی اس رشتے میں دراڑ کا سبب کہا جا رہا ہے۔