پاک ایشیاء یوایس اے ٹریڈ ایکسپو دسمبرمیں امریکہ میں ہوگی:وسیم اختر

پاک ایشیاء یوایس اے ٹریڈ ایکسپو دسمبرمیں امریکہ میں ہوگی:وسیم اختر

کراچی( آن لائن ) پاکستان چیمبر اف کامرس امریکہ کے صدر وسیم اختر نے کہا ہے کہ پاک ایشیاء4 یوایس اے ٹریڈ ایکسپو کا انعقاد دسمبر میں ہوسٹن امریکہ میں ہورہا ہے۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے بتایا کہ پاک ایشیاء4 یوایس اے ٹریڈ ایکسپو نو سے سولہ دسمبر تک منعقد کی جائے گی۔وسیم اختر کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ٹیکسٹائل فٹ وئیرسمیت سرجیکل انڈسٹری کی مصنوعات کے معیار کو مزید بہتر بنانا ہوگا۔پاکستانی مصنوعات کا معیار اور قیمتیں پڑوسی ملک کے مقابلے میں کم ہیں، سمینارسے خطاب کرتے ہوئے دیگر ماہرین کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں کساد بازاری ہے اور قیمتیں کم ہو رہی ہیں۔پاکستان کی برآمدات بھی چودہ فیصد گری ہیں۔ اس موقع پر ایف پی سی سی آئی کے صدر خالد تواب نے کہا کہ پاکستان میں حالات بہتر ہونے سے سرمایہ کاری کے مواقع بڑھ رہے ہیں۔

مزید : کامرس


loading...