ایس ای سی پی نے میوچل فنڈز کے گوشوارے ویب سائٹ پر شائع کر دیے

ایس ای سی پی نے میوچل فنڈز کے گوشوارے ویب سائٹ پر شائع کر دیے

کراچی (آن لائن)سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے 30جون2016 تک کے میوچل فنڈز کے گوشوارے اپنی ویب سائٹ پر شائع کر دئے ہیں۔ ایس ای سی پی نے یہ اقدام سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی اور انہیں سہولت فراہم کرنے کے لئے کیا تاکہ وہ پوری طرح باخبر رہ کر سرمایہ کاری کے فیصلے کر سکیں۔اس مختصر رپورٹ میں میوچل فنڈز کی تمام اقسام کی تفصیلات موجود ہیں۔

ایس ای سی پی کا مقصد چھوٹے سرمایہ کاروں کو میوچل فنڈز کی مختلف اقسام سے متعلق منافع اور اخراجات کے حوالے سے ضروری معلومات فراہم کرنا ہے۔ اس رپورٹ میں سرمایہ کاروں سے ناظم کمپنیوں کی جانب سے لی جانے والی اپنی فیس، سیلز لوڈ اور فنڈ کے تمام اخراجات کی شرح (ٹوٹل ایکس پینس ریشو)شامل ہے۔ تقابلی مقاصد کے لئے 30 جون 2016 تک کے عرصے کے سالانہ گوشوارے بھی سرمایہ کاروں کے لئے فراہم کئے گئے ہیں۔ ایس ای سی پی اپنی ویب سائٹ پر باقاعدگی سے میوچل فنڈز گوشوارے اور دیگر معلومات اپ ڈیٹ کرتا رہے گا۔ مذکورہ رپورٹ ایس ای سی پی کی ویب سائٹ کے اس لنک پر کلک کر کے دیکھی جا سکتی ہے#/s#

مزید : کامرس


loading...