سندھ امریکی سرمایہ کاروں کے ساتھ موثر تعلقات کا خواہاں ہے ، ناہید میمن

سندھ امریکی سرمایہ کاروں کے ساتھ موثر تعلقات کا خواہاں ہے ، ناہید میمن

 کراچی(اے پی پی) چیئر پرسن سندھ بورڈ آف انویسٹمنٹ ناہید میمن سے امریکی سفار تخانے کے ڈپٹی اکنامک قونصلر ایڈون سیگر، کرا چی میں تعینات امریکی قونصل جنرل آفس کے اکنامک آفیسر فرینک ٹا لو ٹو اور اکنامک اسپیشلسٹ فہد زیدی نے ملاقا ت کی۔ اس موقع پر چیئر پرسن بورڈ آف انویسٹمنٹ ناہید میمن نے کہا کہ صوبے میں امریکی سرمایہ کاری کے فروغ اور امریکی سرمایہ کاروں کے ساتھ مزید موثر تعلقات کے لئے سندھ حکومت ہر ممکن تعاون چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں سرکاری کے مواقعوں کو اُجاگر کرنے کے لئے اور امریکی سرمایہ کاروں کی ترغیب کے لئے سندھ بورڈ آف انویسٹمنٹ، امریکی سفار تخانے اور قونصلیٹ آفس کے تعاون سے مشترکہ بزنس اپر چونٹی کانفرنس منعقد کر نا چاہتا ہے تا کہ جن شعبو ں میں سرمایہ کاری کے مفید مواقع ہیں انہیں اُجا گر کیا جا سکے۔ انہوں نے امریکی سر ما یہ کا رو ں کو زرا عت ،تعلیم، آٹو موبائل، ہوٹلنگ کے شعبوں میں مواقعوں کی اہمیت اُجا گر کر نے پر زور دیا۔ انہو ں نے بتایا کہ سندھ کے چار سپیشل اکنا مک زونز میں سر مایہ کاروں کو بہت سی مراعات دی جارہی ہیں اور اٹھار ویں تر میم کے بعد صوبے موثر پالیسی سازی کے مجاز ہیں۔ انہوں نے امریکی سفارتی وفد کو روابط مضبوط کر نے اور مل کر کام کرنے کے لئے تسلسل کے ساتھ اجلاس منعقد کرنے کی بھی تجویز دی۔ امریکن ڈپٹی اکنامک قونصلر ایڈون سیگر نے کہا کہ وہ چیئرپر سن ایس بی آئی کے وژن سے متاثر ہوئے ہیں اور سندھ میں امریکی سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے تمام ممکن تعاون فراہم کریں گے۔

مزید : کامرس


loading...