یووی اے ایس اور کر یٹیکل ریسورسز میں کھا نے کی مصنو عات کو عا لمی معیار کابنانے کیلئے مفاہمتی یاداشت کا معا ہد ہ

یووی اے ایس اور کر یٹیکل ریسورسز میں کھا نے کی مصنو عات کو عا لمی معیار ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (کامرس رپورٹر)یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لا ہو ر اور کر یٹیکل ریسورسز کے درمیان گذشتہ روز کھا نے کی مصنو عات کو عا لمی معیار کے مطا بق تیار کر نے کے حوالے سے مفاہمتی یاداشت کا معا ہد ہ طے پا یا ۔ یاداشت پر دستخط و ا ئس چا نسلر پروفیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پا شا اور مینیجنگ پا رٹنر کر یٹیکل ریسورسز مس لا ریب زاہرہ نے کیے جبکہ دیگر اہم شخصیات میں پرو فیسر ڈاکٹرنسیم احمدبھی مو جو دتھے۔اُ س مو قع پرخطا ب کر تے ہو ئے و ا ئس چا نسلر پرو فیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پا شا نے شر کا کو یو نیور سٹی کے تعلیمی ،تحقیقی، ایکسٹینشن سروسز اورٹریننگ پرو گرامو ں کے بارے میں بتا یا نیز کہا کہ یونیورسٹی معیار تعلیم اور ریسر چ کو مزید بہتر کر نے کے لیئے انڈسٹری کے سا تھ اشتراک و تعا ون کو فروغ دے رہی ہے۔

معا ہد ہ کے تحت ایک ر جسٹر ڈبر ینڈ کے نام سے فو ڈ سیفٹی کے اصو لو ں کو مد نظر رکھ کر عالمی معیار کے مطا بق گوشت اور دودھ سے بننے والی مختلف مصنو عات کوتیا ر کیا جا ئے گا۔پرا ڈکشن کے لیئے جگہ کی تر تیب ویٹر نری یو نیور سٹی کرے گی جہا ں طلبہ کو پرا ڈکشن اور پراسیسنگ سے متعلقہ علمی اور عملی تر بیت دی جا ئے گی اور کر یٹیکل ریسورسز کی معاو نت سے طلبہ و فکلٹی سٹا ف کی تر بیت کے لیئے اُن کو تر کی بھی بھیجا جا ئے گا نیز دو نو ں پا رٹیا ں با ہمی اشتراک سے مارکیٹ مینجمنٹ سسٹم بھی بنا ئیں گی جس کے ذر یعے ڈیٹا اکھٹا کیا جا ئے گا جو کہ سٹیک ہو لڈر اور طلبہ میں کا رو باری مہا ر تو ں کو اُ جا گر کر نے کے لیئے انتہا ئی مو ثرہو گا۔

مزید :

کامرس -