افغانستان میں قیام امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کی قدر کرتے ہیں:ترجمان امریکی دفتر خارجہ

افغانستان میں قیام امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کی قدر کرتے ہیں:ترجمان ...
افغانستان میں قیام امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کی قدر کرتے ہیں:ترجمان امریکی دفتر خارجہ

  

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی دفتر خارجہ کے ترجمان جان کربی نے کہاہے کہ افغانستان اور پاکستان کو دہشتگردی اور انتہا پسندی کا سامناہے ،افغانستان میں قیام امن کیلئے پاکستان کی کوششوں کوسراہتے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق جان کربی نے پریس بریفنگ میں کہا کہ پاکستان ا ور افغانستان میں دہشت گردی کا مسئلہ یکساں ہے،دونوں ممالک کو دہشت گردی اور انتہا پسندی کا سامنا ہے، افغانستان میں قیام امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کی قدر کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کوششیں کر رہاہے،مستحکم پاکستان اور افغانستان امریکہ کے مفاد میں ہے ۔

مزید : بین الاقوامی