قائم مقام ڈائریکٹر جنرل سپورٹس سید حبیب شاہ کی ایشین سپورٹس کے ایونٹ منیجرسے ملاقات

قائم مقام ڈائریکٹر جنرل سپورٹس سید حبیب شاہ کی ایشین سپورٹس کے ایونٹ منیجرسے ...

اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان سپورٹس بورڈ کے قائم مقام ڈائریکٹر جنرل سید حبیب شاہ سے ایشین سپورٹس کے ایونٹ منیجر شوے ژنگ نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ملاقات کے دوران ایشین سپورٹس کے ایونٹ منیجر نے پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں کھیلوں کیلئے فراہم سہولیات کو سراہا جبکہ قائم مقام ڈی جی پی ایس بی نے کھیلوں کے فروغ کے حوالے سے پاکستان سپورٹس بورڈ کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا ۔

اس موقع پر شوے ژنگ نے پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل آغا امجد اللہ کے ہمراہ سپورٹس کمپلیکس میں موجود کھیلوں کے مختلف سینٹر ز کا دورہ بھی کیا ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی