کیلے کھانے والوں کیلئے بری خبر،سائنسدانوں نے پانچ سے دس سال میں ختم ہونے کا خدشہ ظاہر کردیا

کیلے کھانے والوں کیلئے بری خبر،سائنسدانوں نے پانچ سے دس سال میں ختم ہونے کا ...
کیلے کھانے والوں کیلئے بری خبر،سائنسدانوں نے پانچ سے دس سال میں ختم ہونے کا خدشہ ظاہر کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)اگر آپ پیلے پیلے کیلے کھانے کے شوقین ہیں تو جتنے کھانے ہیں کھالیں ،کیلے پسند کرنیوالوں کیلئے بری خبر ہے کہ یہ پانچ سے دس سال کے اندر ختم ہوجائینگے۔
فوکس نیوز کے مطابق سائنسدانوں نے خبر دار کیا ہے کہ کیلے پانچ سے دس سال کے اندر ناپید ہوجائینگے،سائنسدانوں نے ایک ایسی تیزی سے پھیلنے والی بیماری کی نشاندہی کی ہے جو کیلوں کیلئے خطرناک ثابت ہوگی،سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ سیگاٹوکا کمپلیکس ایک ایسی بیماری ہے جو کیلوں کے ناپید ہونے کیلئے سب سے بڑا تھریٹ ہے۔

ڈولفن کی ڈھائی کروڑ سال پرانی نسل دریافت
سیگاٹوکا کمپلیکس تین فیونجل بیماریوں سے مل کربنتا ہے جن میں ییلو سیگاٹوکا،لیف سپاٹ اور بلیک سیگا ٹوکا شامل ہیں،بلیک سیگاٹوکا ہرسال دنیا کے 120ممالک کے 100ملین ٹن کیلے تباہ کردیتا ہے،سیگا ٹوکا کمپلیکس تیزی سے کیلے کے پودے کا امیون سسٹم تباہ کردیتا ہے جس سے پودا جلدی ختم ہوجاتا ہے،فیونجی انزائمز کو پیدا کرنے کا سبب بنتی ہے جو پودے میں موجود بافتوں کو تباہ کردیتے ہیں۔