دورہ یورپ، قومی انڈر 21 ہاکی ٹیم کے تربیتی کیمپ کا آغاز

دورہ یورپ، قومی انڈر 21 ہاکی ٹیم کے تربیتی کیمپ کا آغاز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (سپورٹس رپورٹر)دورہ یورپ کی تیاریوں کے لئے قومی انڈر 21 ہاکی ٹیم کے تربیتی کیمپ کا آغازہوگیا۔کیمپ میں 31کھلاڑیوں میں سے 30کھلاڑیوں نے رپورٹ کی ۔رپورٹ کرنے والے کھلاڑیوں میں چھ گول کیپرز علی رضا ،طلال خالد ،عثمان غنی ،منیر الرحمان،رمان خان ،حافظ علی عمیر ، 7ہاف بیکس میں ابوبکر محمود ،فیضان ،جنید کمال ،ایم عثمان ،محمد قاسم ،تنظیم الحسن ،عماد شکیل بٹ,,چار فل بیکس میں عاطف مشتاق ،حسن انور ،مبشر علی اور زاہد اللہ شامل ہیں ،13فارورڈز میں شان ارشد ،اظفر یعقوب ،محمد دلبر ،محمد عتیق ،بلال قادر،رانا سہیل ریاض ،سمیع اللہ ،محمد رضوان ،محمد نوید ،بلال محمود ،فہد اللہ ،عامر علی اور عمیر حامدی شامل ہیں ۔کیمپ کے کمانڈنٹ و ہیڈ کوچ طاہر زمان نے میڈیاکو بتایا کہ کیمپ میں محسن صابر رپورٹ نہیں کرسکے ۔ان کے ڈیپارٹمنٹ نے انہیں ریلیز نہیں کیا اور ہماری کوشش ہے کہ وہ بھی جلد از جلد کیمپ کا حصہ ہوں ۔جبکہ مختصر دورانیہ کے تربیتی کیمپ میں دو مختلف سیشنز میں ٹریننگ کی گئی ۔ ان کی فٹنس،سٹرکچر اور پنلٹی کارنرز کے شعبہ پر زیادہ زور دیا۔