ریو اولمپکس،برازیل کی وویمن فٹبال ٹیم سیمی فائنل میں ہار گئی

ریو اولمپکس،برازیل کی وویمن فٹبال ٹیم سیمی فائنل میں ہار گئی

ریوڈی جنیرو(آئی این پی)ریو اولمپک میں میزبان برازیل کی ویمن فٹبال ٹیم سیمی فائنل ہارگئی ، مردوں کی ہاکی میں ہالینڈ اور جرمنی کی ٹیمیں گولڈ میڈل کی دوڑ سے باہر ہوگئیں ۔ میڈلز ٹیبل پر امریکہ کی پہلی پوزیشن برقرار ہے ۔ ریو اولمپک میں برازیل کی ویمن فٹبال ٹیم سیمی فائنل ہار گئی ۔ سویڈن نے میزبان سائیڈ کو پینلٹی شوٹ آٹ پر 3-4 سے ہرا کر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا ۔ ہاکی کے سیمی فائنلز میں بیلجیم نے ہالینڈ کو 1-3 سے شکست دی ۔ ارجنٹائن نے جرمنی کو 2-5 کی ناکامی سے دوچار کرکے بلجیم کیساتھ فائنل کیلئے جگہ پکی کرلی ۔ ڈسکس تھرو میں کروشیا کی ساندرا پرکووک نے گولڈ میڈل جیتا ۔ فرانس کی ملینا دوسرے اور کیوبا کی ڈینیا تیسرے نمبر پر رہیں ۔ تمغوں کی ریس میں امریکہ پہلے ، برطانیہ دوسرے اور چین تیسرے نمبر پر ہے ۔ روس کی چوتھی اور جرمنی کی پانچویں پوزیشن ہے ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی