ریو اولمپکس،2امریکی تیراکوں کووطن واپس جاتے ہوئے جہازسے اتارلیاگیا

ریو اولمپکس،2امریکی تیراکوں کووطن واپس جاتے ہوئے جہازسے اتارلیاگیا

ریوڈی جنیرو(آئی این پی)ریواولمپکس میں دو امریکی تیراکوں کو وطن واپس جاتے ہوئے جہاز سیاتار لیا گیا۔دونوں نے الزام لگایا تھا کہ انہیں گن پوائنٹ پرلوٹا گیااوراب اسی سلسلے میں ان سے تحقیقات ہورہی ہیں۔جیک کونگراورگونر بینٹز واپس امریکا کارخ کررہے تھے لیکن برازیلین حکام نے عین موقع پرانہیں روک لیا۔دونوں نے ایک دن پہلے ہی اس بات پر شور مچایا تھا کہ انہیں ایک تقریب سے واپسی پرگن پوائنٹ پرکچھ افراد نے لوٹااور نقدی لے کررفوچکرہوگئے ۔اب برازیلین پولیس ان دونوں تیراک سے اس بات کی پوچھ گچھ کررہی ہے کہ یہ سارا واقعہ کب ہوااور لوٹ مار کرنے والوں کا حلیہ آخر کس طرح کا تھا۔دوسری طرف امریکی حکام نے اپنے تیراک کے ساتھ ہونے والیاس رویے پر تشویش ظاہر کی ہیاوربیان جاری کیا ہے کہ وہ اس سارے معاملے کی مکمل معلومات حاصل کررہے ہیں ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی