کینیڈا کبڈی کپ میں شرکت،قومی ٹیم آج ٹورنٹو روانہ ہوگی

کینیڈا کبڈی کپ میں شرکت،قومی ٹیم آج ٹورنٹو روانہ ہوگی

لاہور (سپورٹس رپورٹر) قومی کبڈی ٹیم 26ویں کینیڈا کبڈی کپ میں شرکت کیلئے 19اگست کو ٹورنٹو روانہ ہورہی ہے، کبڈی کپ 20اگست سے ٹورنٹو میں شروع ہورہا ہے جس میں چار ممالک کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں،ٹیم کوچ غلام عباس بٹ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کبڈی کو عروج پر پہنچانے کا سہرا سابق ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب کے سر ہے، ہمارے کھلاڑی انشاء اللہ کینیڈا میں بھی قومی پرچم بلند کریں گے، تفصیلات کے مطابق 26واں کینیڈا کبڈی کپ 20اگست کو کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں شروع ہورہا ہے جس میں پاکستان، کینیڈا، بھارت اور برطانیہ کی ٹیمیں شرکت کررہی ہیں، سپورٹس بورڈ پنجاب کے تعاون سے قومی کبڈی ٹیم 19اگست کو ٹورنٹو روانہ ہورہی ہے، ٹیم میں شفیق چشتی، مشرف جنجوعہ، رانا علی شان، محسن واہلہ، محمد رمضان جانی سنیارا، طیب معاذ واہلہ، رانا نعیم بابر، خالد مہر اور اکمل شہزاد ڈوگر شامل ہیں۔ٹورنٹوروانگی سے قبل نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹیم کے کوچ غلام عباس بٹ نے کہا کہ ہمارے کھلاڑی بھرپور فارم میں ہیں، دنیا میں کبڈی کا کوئی بھی مقابلہ پاکستان کی ٹیم کے بغیر منعقد نہیں ہوسکتا، کبڈی پنجاب کا روایتی کھیل ہے،اس کھیل کو دوبارہ زندہ کرنے میں عثمان انور نے انتہائی اہم کردار ادا کیا ہے اس کا ثبوت یہ ہے کہ پاکستان نے دو مرتبہ کبڈی ورلڈ کپ میں چاندی کے تمغے جیتے ہیں، ٹیم کے مینجر سرور بٹ نے کہا کہ آج دنیا میں پاکستان کی ٹیم کو جو مقام حاصل ہے اس میں سپورٹس بورڈ پنجاب کا اہم کردار ہے، پاکستان کے کھلاڑیوں نے دنیا میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔ پاکستان کے کھلاڑی دنیا کے کسی بھی کھلاڑی سے کم نہیں ہیں، کینیڈا کبڈی کپ میں مقابلے انتہائی دلچسپ اور سخت ہوں گے، ہمارے کھلاڑی انشاء اللہ کامیاب لوٹیں گے اور کینیڈا میں پاکستان کا پرچم بلند کریں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...