کینیا کے ایتھلیٹ کونسیلس کیپروٹو نے 3 ہزار میٹر دوڑ میں نیا ریکارڈ بنا دیا

کینیا کے ایتھلیٹ کونسیلس کیپروٹو نے 3 ہزار میٹر دوڑ میں نیا ریکارڈ بنا دیا

ریوڈی جنیرو(آئی این پی)کینیا کے ایتھلیٹ کونسیسلس کیپروٹو نے مردوں کی 3 ہزار میٹر سٹپل چیس جیت کر نیا اولمپک ریکارڈ قائم کر دیا ۔ اکیس سالہ کیپروٹو نے مقررہ فاصلہ آٹھ منٹ تین اعشاریہ دو آٹھ سیکنڈز میں طے کر کے سونے کا تمغہ جیتا ۔ کیپروٹو نے ہم وطن ایزکیل کمبوئی کو شکست دی جنہوں نے دو بار اولمپک مقابلوں میں سونے کا تمغہ جیتا ۔ کمبوئی کے ڈس کوالیفائی ہونے کی وجہ فرانس کو کانسی کا تمغہ مل گیا ۔ کینیا نے انیس سو چوراسی سے ہر اولمپک مقابلے میں 3 ہزار میٹر سٹیپل چیس میں سونے کا تمغہ جیتا ہے ۔ چاندی کا تمغہ امریکی ایتھلیٹ ایون جیگر نے جیتا ۔ یہ انیس سو چوراسی کے بعد امریکا کا پہلا تمغہ ہے ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...