اولمپکس،12روز جاپانی ریسلرز کا راج،میڈلز کی دوڑ میں امریکہ آگے

اولمپکس،12روز جاپانی ریسلرز کا راج،میڈلز کی دوڑ میں امریکہ آگے

ریو ڈی جنیرو( آن لائن )ریوو اولمپکس کے بارہویں دن ویمنز ریسلنگ میں جاپان کی ریسلرز نے حریفوں کو آؤٹ کلاس کرکے تینوں ایونٹس میں گولڈ میڈلز اپنے نام کرلیے ، ان کی ریسلر کاوری ایچو مسلسل چاراولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے میں کامیاب رہیں۔تفصیلات کے مطابقبرازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں جاری اولمپکس کے بارہویں دن 16 میڈلز تقسیم کیے جانے تھے لیکن سیلنگ کے دو ایونٹس ملتوی کردیئے گئے جس کے بعد ایتھلیٹس کے درمیان 14 میڈلز کی جنگ ہے۔اب تک سونے کے سات تمغوں کا فیصلہ ہوچکا ہے جس میں ویمنز ریسلنگ میں جاپان نے تینوں ایونٹس جیت کر کلین سوئپ کردیا، 58 کلو گرام کیٹگیری میں جاپان کی کیوری ایچو نے اس ایونٹ میں چوتھی بار اولمپک گولڈ میڈل جیتا،ویمنز ریسلنگ میں ہی بھارت کی ساکشی ملک نے کانسی کا تمغہ جیت کر اس اولمپکس میں اپنے ملک کو پہلا میڈل جتوایا۔دیگر گولڈ میڈلز فرانس، انڈونیشیا، کینیا اور قازقستان کے ایتھلیٹس کے حصے میں آئے، ٹیبل پر امریکا 28 گولڈ کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہے، برطانیہ کا 19 گولڈ کے ساتھ دوسرا جبکہ چین کا 17 سونے کے تمغوں کے ساتھ تیسرا نمبر ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی