برازیل میں اولمپک مقابلوں میں حصہ لینے والے امریکی تیراک کے ساتھ ڈکیتی کی واردات کے معاملے کا ڈراپ سین ہو گیا
برازیلیا(مانیٹرنگ ڈیسک )برازیل میں ہونے والے اولمپک مقابلوں میں حصہ لینے والے امریکی تیراک ریان لوشے کا جھوٹ پکڑا گیا ۔برازیل کے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ امریکی تیراک کے ساتھ ڈکیتی کا واقعہ پیش نہیں آیا بلکہ امریکی تیراک نے نشے کی حالت میں گیس اسٹیشن کے عملے کے ساتھ بدسلوکی کی اور وہاں توڑ پھوڑ بھی کی ۔ان کا کہنا ہے کہ امریکی تیراک کو جھوٹ بولنے پر برازیل کی عوام سے معافی مانگنی چاہیے ۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برازیل کی پولیس کا کہنا ہے کہ امریکی تیراک ریان لوشے نے اپنے تین ساتھیوں کے ہمراہ نشے کی حالت میں گیس اسٹیشن پر توڑ پھوڑ کی اور عملے کے ساتھ بدتمیزی سے پیش آئے جس پر سیکیورٹی گارڈ نے انہیں طاقت کا استعمال کرتے ہوئے توڑ پھوڑ کرنے سے روکا ۔انہوں نے کہا کہ جس طرح ریان لوشے نے اپنے ساتھ ڈکیتی کی واردات کا دعویٰ کیا تھا اس طرح کا کوئی واقعہ نہیں ہوا