شہر میں تجاوزات کی بھرمار،انتظامیہ بے بس،شہری پریشان

شہر میں تجاوزات کی بھرمار،انتظامیہ بے بس،شہری پریشان

لا ہور (جنر ل ر پو رٹر ) شہر بھر میں جابجا تجاوزات کے باعث شہریوں کے مسائل میں کئی گنا اضافہ ہو گیا جبکہ اس کے خاتمے کے لیے انتظامیہ بھی بے بس دکھائی دیتی ہے۔ تفصیلا ت کے مطا بق صوبائی دارالحکومت میں تجاوزات مافیا پنجے گاڑھنے لگا ہے ، غیر قانونی تعمیراتی ڈھانچے ، دکانیں اور ریڑھیاں اس شہر کی خصوصیات بن چکی ہیں۔دیگر علاقوں کی طرح مغلپورہ مارکیٹ اور اچھرے کی تنگ گلیوں میں بھی جگہ جگہ تجاوزات کی بھرمار کے باعث جہاں پیدل چلنے والوں کو دشواری کا سامنا ہے، وہیں ٹریفک کی روانی بھی شدید متاثر ہونے لگی ہے۔دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کے مطابق تجاوزات کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر آپریشن اور جرمانے بھی کیے جاتے ہیں تاہم یہ مافیا دوبارہ سرگرم ہو جاتا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1