الیکشن کمیشن نوازشریف کے خلافریفرنس کا فیصلہ آئین کے مطابق کرے،یاسمین راشد

الیکشن کمیشن نوازشریف کے خلافریفرنس کا فیصلہ آئین کے مطابق کرے،یاسمین راشد

لاہور(لیڈی رپورٹر) ایڈ ؤئزر چےئر مین تحر یک انصاف ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کو نوازشر یف کے خلاف ریفر نس کا فیصلہ کسی دباؤ میں نہیں آئین وقانون کے مطابق کر نا چاہیے ورنہ تحر یک انصاف کے پاس دیگر آپشنز بھی موجود ہیں ‘پانامہ لیکس میں نوازشر یف اور انکے خاندان کی کر پشن اور لوٹ مار رنگے ہاتھوں پکڑی جا چکی ہے ۔ تحر یک انصاف کے کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ ہم نے نوازشر یف کی کر پشن اور قوم سے جھوٹ بولنے کے تمام ثبوت الیکشن کمیشن میں جمع کروادےئے ہیں۔

اور اب اگر آئین وقانون کے مطابق الیکشن کمیشن فیصلہ کر یگا تو نوازشر یف کی نااہلی اب چند دنوں کی بات ہے ۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا بھی امتحا ن شر وع ہو چکا ہے کہ وہ فیصلہ مکمل آزادی کے ساتھ کرتا ہے اور حکمرانوں کے دباؤ میں آتا ہے لیکن اگر الیکشن کمیشن نے حکمرانوں کو کوئی رعایت دینے کی کوشش کی تو ہم خاموش نہیں رہیں گے بلکہ دیگر آپشنز استعمال کر یں گے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...