غیر فعال الیکشن کمیشن کسی طور بھی ملکی مفاد میں نہیں،سعدیہ سہیل

غیر فعال الیکشن کمیشن کسی طور بھی ملکی مفاد میں نہیں،سعدیہ سہیل

لاہور(لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ غیر فعال الیکشن کمیشن کسی طور بھی ملک کے مفاد میں نہیں۔ کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو غیر جانبدار اور سیاسی مداخلت سے پاک ہونا چاہیے۔

ورنہ اس ادارے کو جو بھی حکومت میں ہو گا استعمال کرے گا۔ موجودہ حکمران بھی الیکشن کمیشن کی نااہلی کی وجہ سے فائدہ اُٹھا رہے ہیں آف شور کمپنیاں اور فلیٹس کا گوشواروں میں درج نہ ہونا وزیر اعظم کی نااہلی کی موثر وجہ ہو سکتی ہے لیکن لولا لنگڑا الیکشن کمیشن حکمرانوں کے خلاف ایکشن لینے سے قاصر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میاں برادران کا اپنی کرپشن کی داستانیں چھپانا ممکن نہیں رہا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...