گلوبل این جی اوز کی اٹھارویں سالگرہ کے موقع پر انسداد منشیات پروگرام

گلوبل این جی اوز کی اٹھارویں سالگرہ کے موقع پر انسداد منشیات پروگرام

لاہور(پ ر) گلوبل این جی اوز و ری ہیب سینٹرگزشہ اٹھار ہ سال سے منشیات جیسی لعنت کے خاتمے ، علاج و بحالی کیلئے سرگرم عمل ہے۔ گزشتہ روز گلوبل این جی اوز کی اٹھارویں سالگرہ کے موقع پر انسداد منشیات پروگرام اینٹی نارکوٹکس فورس کے اشتراک سے ایل ڈی اے کمیونٹی سینٹر مسلم ٹاؤن لاہور میں ہوا۔ اس موقع پر صدر گلوبل این جی اوز و ری ہیب سینٹرڈاکٹر ظفر اقبال میاں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نشہ نوجوان نسل کو دیمک کی طرح چاٹ رہا ہے۔ اُنھوں نے عوام سے اپیل کی کہ اس لعنت کے خاتمے کیلئے گلوبل این جی او کا ساتھ دیں تاکہ نوجوانوں کی زندگیوں کو تباہی و بربادی سے بچایا جا سکے۔ اسکے ساتھ اُنھوں نے والدین اور اساتذہ سے بھی اپیل کی کہ بچوں کو منشیات کے بارے میں شعور و آگاہی دیں ۔ تقریب میں ملک کے نامور گلوکاروں نے نے آزادی کے نغمے گائے اور ساتھ ہی فیشن شو کا انعقاد بھی کیا گیا۔پروگرام کے آخر میں مختلف شخصیات کو گلوبل اچیومنٹ ایوارڈ دیا گیا۔ اس تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن حکومت پاکستان کے ایم ڈی چوہدری کبیر احمد، ممبر قومی اسمبلی و نارکوٹکس کنٹرول کمیٹی وحید عالم خاں، ایم ڈی پلس فارما محمد عارف بٹ، چیئر مین نیشنل پیس اینڈ جسٹس کونسل میا ں عبدالوحید، صدر پاک آسٹریلیا فرینڈ شپ فورم ارشد نسیم بٹ، س ای او سگنس فارما منظور عثمانی، شکیل احمد خاں، مختار احمد، عدیل ملک، عاشق حسین، منشا قاضی، ڈاکٹر منور چاند کے علاوہ شوبز کی نامور شخصیات اور سنگرز جن میں شفق علی، طارق طافو، زوہیب حسن، عائشہ شیخ، جبکہ پروگرام کے کوآرڈینیٹرز شاہد مرزا، محمد شہزاد، شفیق مغل، عاطف مغل، چوہدری ثاقب، ذیشان علی، ڈاکٹر احمد سہیل، ڈاکٹر مظہر اقبال اور ڈاکٹر محمد افضل میو شامل تھے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1