مغلپورہ پل پر لاکھوں روپے سے لگائے جانیوالے ٹریفک سگنل ٹوٹ پھوٹ کا شکار

مغلپورہ پل پر لاکھوں روپے سے لگائے جانیوالے ٹریفک سگنل ٹوٹ پھوٹ کا شکار

لا ہور (اپنے خبر نگا ر سے ) مغلپورہ پل پر لاکھوں مالیت سے لگائے گئے ٹریفک سگنلز عرصہ دراز سے بند پڑے ہیں جس کے باعث ٹریفک بدنظمی کا شکار ہے اور حادثات معمول بن گئے ہیں ، خراب ٹریفک سگنلز کا بھرپور فائدہ اٹھانے والوں میں موٹر سائیکل رکشہ اور آٹو رکشہ ڈرائیورز پیش پیش ہیں۔رکشہ ڈرائیورز کا جہاں جی چاہتا ہے وہاں رک کر سواریاں بٹھانا شروع کر دیتے ہیں جبکہ بے بس ٹریفک وارڈنز ٹریفک کنٹرول کرنے کی کوشش تو بہت کرتے دکھائی دیتے ہیں لیکن ان کی سنتا کوئی نہیں ، دن بھر ٹریفک جام رہتی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1