سیاسی پارٹیاں پاکستان کی سا لمیت کومقدم رکھیں،چودھری الطاف شاہد

سیاسی پارٹیاں پاکستان کی سا لمیت کومقدم رکھیں،چودھری الطاف شاہد

لاہور(نمائندہ خصوصی) پاک سرزمین پارٹی کے مرکزی رہنما چودھری محمدالطاف شاہد نے کہا ہے کہ سیاسی پارٹیاں پاکستان کی سا لمیت کومقدم رکھیں۔یہ ایک دوسرے پرنہیں بلکہ ملک دشمن قوتوں پرزوردارحملے کرنے کاوقت ہے۔پاک سرزمین پارٹی کی سیاست کامحورقومیت نہیں بلکہ پاکستانیت ہے۔ہجوم کوپھرسے ایک متحداورمنظم قوم بناناہوگا،ہماری بقاء و بہبود کارازہمارے اتحادمیں مضمر ہے۔توڑنے والے اب خود توڑپھوڑ سے دوچارہیں ، ہماری قیادت مصطفی کمال ،انیس احمدقائم خانی اوررضاہارون توعوام اورچاروں صوبوں کوآپس میں جوڑنے آئی ہے ۔ وہ اپنے تنظیمی عہدیداران کے ایک اہم اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔ چودھری محمدالطاف شاہدنے مزید کہا کہ مصطفی کمال ،انیس احمدقائم خانی اوررضاہارون نے صوبائیت ،منافرت اورلسانیت کاتابوت نابودکرنے کابیڑااٹھایا ہے۔نفاق اورنفرت کی سیاست کرنیوالے عناصر وفاق کیلئے خطرہ ہیں،انہیں روکناہوگا۔ڈراوردھونس کی سیاست کاسورج ڈوب گیا ،اب خدمت اورخلوص کانیا دورشروع ہوگا۔انہوں نے کہا کہ تعمیروطن کاراستہ تعمیری اوراصولی سیاست سے ہوکرجاتا ہے ۔ درست راستہ منتخب کرنیوالے افراد کورکاوٹوں اورسازشوں کاسامناضرور کرناپڑتا ہے مگر کامیابی ان کا مقدر بن جاتی ہے۔پاک سرزمین پارٹی قومی مفادات کی حفاظت یقینی بنائے گی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...