ون ویلنگ کے خلافہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں،ذکر اللہ مجاہد

ون ویلنگ کے خلافہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں،ذکر اللہ مجاہد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( پ ر) امیر جماعت اسلامی لاہور ذکراللہ مجاہد نے کہا ہے کہ ملک بھر میں ون ویلنگ کے خلاف ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں یہ ایک جان لیوا کھیل ہے اس کھیل نے بے شمار خاندانوں کے چراغ گل کیے ہیں ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے وحدت روڈ پر ون ویلنگ کے خلاف آگاہی مہم کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران کیا۔ اس موقع پر احمد سلمان بلوچ ، عبدالعزیز عابد ، محسن بشیر اور بڑی تعداد میں نوجوان شریک تھے۔ ذکر اللہ مجاہد نے کہا کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے ۔اپنی اور دوسروں کی جان کی پروا ہ نہ کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی طرف سے ون ویلنگ پر پابندی خوش آئند ا قدام ہے ۔ اس اقدام کو عوامی سطح پر اجاگر کرنے کی ضرورت ہے جس کے لیے جماعت اسلامی لاہو راپنا کردار ادا کر رہی ہے ۔ ون ویلنگ جیسے خطرناک اور جا ن لیوا کھیل کے خاتمے کے لیے والدین اپنے بچوں کی نگرانی کریں اور 18سال سے کم عمر بچوں کو موٹر سائیکل چلانے کی اجازت نہ دیں اس سے ان کی اور دوسروں کی زندگی بچ سکتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس کھیل سے ہر سال سینکڑوں نوجوان اپنی زندگیوں کی بازیاں ہار جاتے ہیں ون ویلنگ کرتے ہوئے اپنی جان کھو دینا خود کشی کے مترادف ہے۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ و ہ کھیلوں کے میدان آباد کریں جماعت اسلامی ہر ممکن تعاؤن کرنے کو تیار ہے ۔