حکومت کی صحت کے حوالے سے رپورٹ مضحکہ خیز ہے،مراد راس

حکومت کی صحت کے حوالے سے رپورٹ مضحکہ خیز ہے،مراد راس

لاہور(پ ر) تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر مراد راس نے پنجاب حکومت کی صحت کے حوالے سے سپریم کورٹ میں جمع کروائی گئی رپورٹ کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ( ن )نے صوبے میں صحت کے شعبے کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے سرکاری ہسپتالوں میں عوام کو صحت کی سہولیات میسر نہ ہونے کی وجہ سے پرائیویٹ ہسپتالوں میں جانا پڑتا ہے اور تو اور حکمرانوں کو بھی اپنے علاج معالجے کے لئے غریب عوام کے ٹیکسوں کے پیسوں سے بیرون ملک جانا پڑتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کے ہسپتالوں میں 80 فیصد سہولیات کے میسر ہونے کی رپورٹ جھوٹ پر مبنی ہے سرکاری ہسپتالوں کی ایمرجنسی میں عوام خوار ہو رہے ہیں اُن کو ادیات باہر سے خریدنی پڑتی ہیں۔ لاہور جیسے جدید شہر میں گورنمنٹ منشی ہسپتال میں سی ٹی سکین اور ایم آر آئی کی مشینیں خراب پڑی ہیں اور نرسیں ڈاکٹروں کے فرائض سرانجام دے رہی ہیں اس سے پنجاب کے دور دراز کے علاقوں میں سرکاری ہسپتالوں کی سہولیات کا باآسانی اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1