پنجاب حکومت بچوں کو تحفظ دینے میں ناکام ہو گئی ہے،پی پی انسانی حقوق ونگ

پنجاب حکومت بچوں کو تحفظ دینے میں ناکام ہو گئی ہے،پی پی انسانی حقوق ونگ

لاہور(پ ر) پیپلز پارٹی انسانی حقوق ونگ لاہور کے رہنماء توقیر اکرم کی رہائش گاہ پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی انسانی حقوق ونگ لاہور کے رہنماء نصیر احمد، شیخ علی سعید، عبدالکریم میو، میا ں راشد، اختر شاہ، ارشد لودھی، عثمان الحق قریشی، سیدہ حمیرا اور تنزیلا نذر نے کہا کہ پنجاب حکومت بچوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے بچوں کے اغواء کی وارداتیں اب پورے پنجاب میں پھیل چکی ہیں روزانہ لا تعداد بچوں کے اغواء کے واقعات رپورٹ ہو رہے ہیں جب کہ پنجاب کے حکمران اور ان کے ترجمان مسلسل سب اچھا کی رٹ لگارہے ہیں اور بچوں کے اغواء پر سنجیدگی سے کام کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں پولیس کی جانب سے اغواء کرنے والوں کے خلاف کاروائی نہ ہونے سے لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت گلی اور محلوں میں مشکوک افراد کی جانچ پڑتال شروع کر دی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1