نیب شریف برادران کے خلافمقدمات کی جلد تحقیقات مکمل کرے،عمر کسانہ

نیب شریف برادران کے خلافمقدمات کی جلد تحقیقات مکمل کرے،عمر کسانہ

لاہور(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف لاہور کے رہنماعمر کسانہ نے کہا ہے کہ نیب شریف برادران کے خلاف مقدمات کی جلد تحقیقات مکمل کرے اور حقائق عوام کے سامنے پیش کیے جائیں ۔احتساب صرف شریف برادران کا نہیں بلکہ ہر جماعت کے کرپٹ سیاستدانوں کا ہونا چاہیے ۔لیکن اس سے قبل نیب جیسے ادارے کو عوام کو اعتماد دینا ہوگا تاکہ وہ کرپٹ عناصر کے خلاف ثبوت فراہم کرنے میں نہ ہچکچائیں ۔کرپشن کے ناسور نے ملک کی جڑیں کھوکھلی کر دی ہیں۔تحریک انصاف ملک میں تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کا احتساب چاہتی ہے چاہے ان آغاز تحریک انصاف سے ہی کیوں نہ کیا جائے ۔اپنے ایک بیان انکا کہنا تھا کہ نیب جیسا ادارہ اب کرپشن کے خاتمے کے لیے آزاد دکھائی دیتا ہے جو اس سے پہلے نہیں تھا اور حکمران اس ادارے پر ہر طرح سے اثر انداز ہوتے تھے یہ کریڈٹ چیئرمین نیب کو جاتا ہے جنہوں نے اس کو ایک خود مختار ادارہ بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...