موبائل فون اسیسریز میں 300فیصد اضافہ تاجروں کیلئے زہر قاتل ہے،بابر محمود

موبائل فون اسیسریز میں 300فیصد اضافہ تاجروں کیلئے زہر قاتل ہے،بابر محمود

لاہور (پ ر)انجمن تاجران ہال روڈ خدمت گروپ کے صدر بابر محمود اورسینئروائس چیئرمین عمران بشیر نے موبائل فونز اسسیسریز پر 300 فیصد ڈیوٹی بڑھانے کو تاجروں کیلئے زہر قاتل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے ٹیکس بڑھا کر تاجروں پر بم گرا دیا ہے کراچی میں ویلیو ایشن ڈیپارٹمنٹ نے اچانک ڈیوٹی بڑھا کر کاروبار بند کرنے کا پلان بنایا ہے اور یہ فیصلہ تاجروں کو حکومت سے دور کرنے کی سازش ہے ، بابر محمود نے کہا کہ کراچی میں ویلیو ایشن ڈیپارٹمنٹ نے اچانک 10 روپے کی چیز پر 20 روپے ٹیکس لگا دیا جو کہ کسی صورت قابل قبول نہیں ، تاجر پہلے ہی بڑی مشکل سے اپنے کاروبار چلا رہے ہیں اوپر سے روز بہ روز نت نئے ٹیکس ان معمولی چلنے والے کاروباروں کو بھی بند کرنے کی سازش ہے ، تاجروں نے ہمیشہ ملکی معیشت کو سنبھالا دیا مگر موجودہ صورتحال میں جب کاروبار ہی نہیں رہیں گے تو تاجر حکومت کا کس طرح ساتھ دینگے، عمران بشیر نے کہا کہ کراچی میں تو ویلیو ایشن ڈپارٹمنٹ بنا دیا گیا مگر لاہور میں اس ڈپارٹمنٹ کا کوئی نمائندہ نہیں۔ حکومت نے تاجروں کے ساتھ ناجائز ہونے والی زیادتی کا نوٹس لے اور فوری طور پر اس ناجائز ٹیکس کو ختم کرنے کا اعلان کرے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1