منشیات سے پوری دنیا متاثر ہو رہی ہے،رفعت مسعود

منشیات سے پوری دنیا متاثر ہو رہی ہے،رفعت مسعود

لاہور (پ ر ) ناروے میں پاکستان کی سفیر محترمہ رفعت مسعود نے کہا ہے کہ منشیات سے ترقی یافتہ اورترقی پذیر ممالک متاثر ہو رہے ہیںیہ ایک بین الاقوامی مسئلہ ہے جس سے نہ صرف پاکستانی بلکہ دوسری اقوام بھی پریشان ہیں افغانستان سے منشیات کی سمگلنگ سے پاکستان بھی متاثر ہو رہا ہے اوورسیزز پاکستانی دوسرے ممالک میں اپنے بچوں کے مسائل کو سمجھیں اور اپنے روایتی خاندانی نظام پر توجہ دیں یہ بات انہوں نے منشیات کے خلاف آگاہی اور یوتھ پرسیمینارسے خطاب کرتے ہوئے کہی سمینار کا اہتما م لا ہور فیملی نیٹ ورک اوسلو نے کیا تھاجس کے مہما نان خصوصی کنسلٹنٹ انسداد منشیات مہم سید ذوالفقار حسین اوسلو کمیونٹی پولیس کے سربراہ ایرک اینڈریسن اور ڈرگ کنسلٹنٹ بیٹینا بلکسٹڈ مرکزی جامع مسجد اہلسنت کے امام سید نعمت علی شاہ اور مولانا محبوب الرحمن تھے تقریب سے ، سلیم بیگ، ریاض احمد شیخ احسان احمد نے بھی خطاب کیا۔ سید ذوالفقار حسین نے اپنے لیکچر میں کہا کہ پاکستان کی حکومت منشیات کے خاتمے کے لئے اپنے محدود وسائل میں رہتے ہوئے بھرپورطر یقے سے کام کررہی ہے پاکستان میں نشہ کرنے والے افراد کی تعداد میں اضافہ بے روز گاری دوستوں کی بری صحبت اور روایتی خاندانی نظام میں انتشار کی وجہ ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...