(ن) لیگ کی حکومت دہشتگردی کا خاتمہ کر کے دم لے گی،پیر اشرف

(ن) لیگ کی حکومت دہشتگردی کا خاتمہ کر کے دم لے گی،پیر اشرف

فیروزوالہ (نامہ نگار) مسلم لیگ (ن ) کے رہنما اور رکن پنجاب اسمبلی پیر محمد اشرف رسول نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت ملک سے دہشت گردوں کا خاتمہ کرکے ہی دم لے گی۔ ملک کی سلامتی کے لیے تمام افراد اپنا کردار ادا کریں۔ مسلم لیگ( ن) قائداعظم کے ویژن پر عمل پیرا ہے۔ وزیر اعظم نوازشریف نے پاکستان کو دنیا کی مثالی اسلامی اور فلاحی مملکت بنانے کا عزم کررکھا ہے ان خیالات کا اظہار تحصیل ہیڈ کوارٹر فیرو زو الہ میں یوم آزادی کے سلسلہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ آزادی ایک انمول نعمت ہے اس کا حقیقی ادراک ان کو ہوتا ہے جو عظیم نعمت سے محروم ہیں۔ ایم پی اے پیر اشرف رسول نے کہا کہ قیام پاکستان کے لیے ہمارے مسلمانوں نے عظیم قربانیاں دیں اور خون کے دریاؤں کو عبور کر کے آزادی حاصل کی لیکن سابق حکمرانوں نے ملک کو تباہی کے دہانے پر کھڑا کردیا تھا۔ اب وزیر اعظم میاں نوازشریف قائداعظم کا پاکستان بنانے کے لیے پر عزم ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1