حکومت عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے،فرخ جاوید

حکومت عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے،فرخ جاوید

لاہور(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف لاہورکے سابق سیکرٹری اطلاعات فرخ جاوید مون نے لاہورسمیت پنجاب میں چوری،ڈکیتی ،قتل اوردن دیہاڑے خواتین سے پرس چھیننے اوربچوں کے اغوا کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پرتشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب میں لگ رہا ہے کہ ڈاکوجاگ رہے ہیں اورحکمران سورہے ہیں ،پنجاب کی حکومت عوام کے مسائل حل کرنے اورانہیں تحفظ دینے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔

اورحکومت نام کی کوئی چیز نظر نہیں آرہی بلکہ ہر طرف مہنگائی ،بے روزگاری، لاقانونیت ،بجلی کی لوڈشیڈنگ اورڈاکوؤں کا راج ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کو عوام کی نہیں بلکہ اپنی آف شورکمپنیوں کی فکرہے،(ن) لیگ کی حکومت کی کارکردگی صفرجمع صفرہے ،جتنی توجہ حکمران اشتہاروں میں دیتے ہیں اگراتنی توجہ عوام کے مسائل حل کرنے میں لگاتے توآج صوبہ پنجاب ایتھوپیا کا منظرپیش نہ کررہا ہوتا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...