ملک میں جمہوریت کو نا بالغ سیاستدانوں سے خطرہ ہے،لبنیٰ فیصل

ملک میں جمہوریت کو نا بالغ سیاستدانوں سے خطرہ ہے،لبنیٰ فیصل

لاہور( پ ر) مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی لبنیٰ فیصل نے کہا ہے کہ ملک میں جمہوریت کو نا بالغ سیاستدانوں سے خطرہ ہے۔(ن) لیگ نے جمہوریت کی روایت کو مضبوط بناکر پاکستان کو خوشحالی کی راہ پر گامزن کردیا ہے۔پاکستان بھر میں جاری میگا پروجیکٹ ملکی ترقی کے دشمنوں کو ہضم نہیں ہورہے حکومت کی بہتر عوامی فلاح و بہبود کی پالیسیوں کی بدولت عوام نے مسلم لیگ(ن) پر اعتماد کا اظہار کررہی ہے ۔چند اناڑی اور نابالغ سیاستدان ملک کا نظام چلانے کے خواب دیکھ رہے ہیں۔

حکومت ملکی سلامتی کے ایشوز پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔وہ گزشتہ روز ایک تقریب سے خطاب کررہی تھی ۔بھارت کے ساتھ مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر کسی اور ایجنڈے پر بات نہیں ہوسکتی۔عمران خان شارٹ کٹ کے ذریعے اقتدارمیں آنے کے خواب دیکھنے چھوڑ دیں ان کو مسلم لیگ(ن) کی قیادت سے کچھ سیکھنا چاہیے اور تین ماہ کے دھرنے کے بعد جو وہ اپنا وقار کھو چکے ہیں اب اس کو قوم کے دلوں میں دوباربحال کرنے کی کوشش کریں۔ملک کے مسائل کبھی سڑکوں پر آنے سے حل نہیں ہوتے بلکہ کچھ عملی طور پر کرنے کی ضرورت ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...