مودی سرکار کی ہٹ دھرمی کی بڑی وجہ پاکستانی حکمرانوں کی مجرمانہ خاموشی ہے،فیصل میر

مودی سرکار کی ہٹ دھرمی کی بڑی وجہ پاکستانی حکمرانوں کی مجرمانہ خاموشی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی لاہور کے سابق سیکرٹری اطلاعات فیصل میر نے کہا ہے کہ مودی سرکار کی ہٹ دھرمی کی بڑی وجہ پاکستانی حکمرانوں کی مجرمانہ خاموشی ہے اگر پاکستان کے حکمران شہید ذوالفقار علی بھٹو کی طرح بھارت کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرنے کی جرات کرتے تو مودی کو بلوچستان میں مداخلت کرنے کی جرات نہ ہوتی ہمارے چئیرمین بلاول بھٹو کی طرح پاکستانی حکمرانوں کو مودی کو منہ توڑ جواب دینا چاہئے اگر حکمران ایسا نہیں کریں گے تو پھر مودی اسی طرح کی گیدڑ بھبکیاں دیتا رہے گا ۔انہوں نے بھارت کے یوم آزادی کی تقریب میں عمران خان کی شرکت پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے اس موقع پر بھارت کی مقبوضہ کشمیر میں زیادتیوں کے ایشو پر احتجاج کیوں نہیں کیا اس سے قبل بھی جب وہ بھارت گئے تھے تو انہوں نے مودی کے ساتھ ملاقات کرتے وقت اس کو آئینہ کیوں نہیں دکھایا تھا۔