سول ڈیفنس کی جانب سے یوم آزادی کی تقریب

سول ڈیفنس کی جانب سے یوم آزادی کی تقریب

لاہور(پ ر) جشن آزادی کے موقع پرسول ڈیفنس کی پروقار تقریب ڈویژن ہیڈکوارٹر مغلپورہ لاہور میں منعقد ہوئی جس میں سول ڈیفنس کے اہلکاروں نے پریڈ پیش کی اور پرچم کو سلامی دی۔ پرچم کشائی کی تقریب ڈویژن وارڈن سول ڈیفنس مغلپورہ میاں اسحاق (سابق ایم پی اے)، (میاں اسحاق نرسری والے) نے کی۔تقریب میں قمر اللہ قریشی ڈپٹی ڈویژن وارڈن اور آفتاب گروپ وارڈن نے بھی شرکت کی۔

اس تقریب کے اختتام پر میاں اسحاق کی طرف سے تمام اہلکاروں میں کھانا تقسیم کیا گیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4