منشیات کا الزام ثابت، 2 مجرموں کو قید و جرمانہ کی سزا ء

منشیات کا الزام ثابت، 2 مجرموں کو قید و جرمانہ کی سزا ء

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج نے منشیات کے دو الگ الگ مقدمات میں ملوث 2 مجرموں کو قید و جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا ہے ۔استغاثہ کے مطابق مذکورہ مجرموں احمد اورمصطفی کے قبضہ سے منشیات برآمد ہونے پر پولیس نے مختلف تھانوں میں مقدمات درج کرنے کے بعد تفتیش مکمل ہونے پر چالان عدالت میں پیش کررکھا تھا ۔عدالت نے سماعت کے بعد جرم ثابت ہوںے پر 120 گرام چرس رکھنے کے جرم مجرم احمد کو17 دن قید اور 2ہزار روپے جرمانہ کی سزاء ہوئی ۔

جبکہ عدم ادائیگی مزید 2دن قید ،دوسرے مقدمہ میں مجرم مصطفی کو 150 گرام چرس رکھنے کے جرم میں4 یوم قید اور 2 ہزار روپے جرمانہ جبکہ عدام ادائیگی مزید 3 روز قید کی سزا کا حکم دے دیا ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4