گورنمنٹ گرلز کالج‘ ونڈالہ روڈ کا دورہ نظریہ پاکستان ٹرسٹ

گورنمنٹ گرلز کالج‘ ونڈالہ روڈ کا دورہ نظریہ پاکستان ٹرسٹ

لاہور(اپنے خبر نگار سے) گورنمنٹ گرلز کالج‘ ونڈالہ روڈ‘ لاہور کی طلبات اور اساتذہ کرام نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ ، لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری بھی دیکھی۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دوقومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لیے گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین‘ نادرآباد‘ بیدیاں روڈ لاہور‘ بسمہ اﷲ ہائی سکول‘ نشاط کالونی لاہور‘ واپڈا گرلز ہائی سکول‘ شالامار ٹاؤن لاہور‘ گورنمنت ایلمنٹری بوائز سکول‘ چونگی امرسدھو لاہور‘ آر ایس اے کیپیٹل سکول‘ گلستان کالونی نمبر2‘ چونگی امرسدھو لاہور کا وزٹ کیا۔

ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان لاہور اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد382تھی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4