امریکی جاسوس کو ڈی پورٹ کرنا قابل مذمت ہے،میاں مقصود

امریکی جاسوس کو ڈی پورٹ کرنا قابل مذمت ہے،میاں مقصود

لاہور(پ ر)امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصوداحمد نے امریکی جاسوس میتھیوبیرٹ کو ڈی پورٹ کرنے کے حکومتی فیصلے پر اپنے شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ میتھیوبیرٹ بلیک لسٹ افراد کی فہرست میں شامل ہے۔ اصل حقائق قوم کے سامنے لائے بغیرمیتھیوبیرٹ کو ڈی پورٹ کرناافسوس ناک اور قابل مذمت ہے۔ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جیسے حکمران میتھیوبیرٹ کے معاملے سے جلدازجلد جان چھڑانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وزیر داخلہ چوہدری نثار کی جانب سے دیئے گئے بیان کہ میتھیوبیرٹ امریکی جاسوس نہیں،اسے ملک بدر کرنے کافیصلہ کرلیا ہے، ناقابل فہم ہے۔ میتھیوبیرٹ اگر امریکی جاسوس نہیں تو اسے 2011میں ڈی پورٹ کیوں کیاگیا؟۔ویزہ فارم کے بہت سارے خانے خالی چھوڑ نے کے باوجودانہیں24گھنٹوں میں ویزہ کیسے جاری کیا گیا؟۔بلیک لسٹ افراد کی فہرست میں شامل میتھیوبیرٹ کی اسلام آبادایئرپورٹ سے کلیئرنس کیسے ہوئی؟۔اس حوالے سے اصل حقائق قوم کے سامنے آنے چاہئیں۔

ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت معاملے کو دبانے کی کوششیں کی جارہی ہے۔انہوں نے کہاکہ یہ بات آن ریکارڈ ہے کہ جنرل پرویز مشرف کے دور میں بہت سارے امریکی سی آئی اے کے ایجنٹوں کوویزے بغیرکسی تصدیق کے جاری کیے جاتے رہے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...