ایل این جی میں کرپشن کے سکینڈل کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں ،سجاد بلوچ

ایل این جی میں کرپشن کے سکینڈل کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں ،سجاد بلوچ

لاہور (جنرل رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ لیبرونگ پنجاب کے آرگنائزر سجاد بلوچ نے کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں کا LNG میں کرپشن کے سکینڈل کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں ،پانامہ کی کرپشن بھی حکمرانوں کے گلے میں اٹکی ہوئی ہے،ملک سے دولت لوٹ کر باہر کاروبار کرنے والے حکمرانوں کو ملک میں سیاست کرنے کا کوئی حق نہیں ہے حکمرانوں کی اولادیں باہر ہیں ان کے کاروبار باہر ان کے ڈاکٹر باہر ہیں ایسے لگتا ہے جیسے حکمرانوں کے اپنے ملک پر اعتبار ہی نہیں ہے ملک سے اربوں روپے لوٹ کر بیرون ملک لے جانے والے حکمران ملک سے مخلص نہیں ہوسکتے کرپشن اور دہشتگردی کی وجہ سے ملک تباہی کی طرف جارہا ہے عوام دہشت گردی اور بے روزگاری کی وجہ سے حکمرانوں سے مایوس ہوچکے ہیں۔

حکمرانوں نے IMF سے قرضے لے کر آنی والی نسلوں کے گلے میں بھی غلامی اور قرضے کی زنجیروں میں جگڑ دیا ہے ،قائد اعظم محمد علی جناح نے یہ ملک اس لیے آزاد نہیں کروایا تھا کہ ملک میں کرپشن اور لوٹ کھسوٹ ہو بلکہ آزادی حاصل کرنے کا مقصد یہ تھا کہ ہر آدمی اپنی مرضی سے اپنی زندگی گزار سکے لوگوں کو اپنے ملک میں روزگار ،تعلیم ،صحت ، انصاف اور تحفظ مل سکے ملک موجودہ نااہل حکمرانوں کی وجہ سے آج ڈاکٹر استاد ، مزدور ، کسان ،مائیں ،بہنیں ،بیٹیاں ،بچے ،بوڑھے ،اندھے ،گونگے ،بہرے جوان سراپا احتجاج ہیں اور حکمران انکی آواز دبانے کے لیے پولیس سے ان پر لاڈھیاں برسا رہے ہیں اور اپنے اقتدار کو طول دینے کے لیے لوگوں کوقتل کروایا جارہا ہے ،لوگ انصا ف کے لیے دربدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں اور لوگوں کو انصاف نہیں مل رہا عوام کو حکمرانوں کے خلاف سڑکوں پر نکلنا ہو گا اور کرپٹ حکمرانوں سے نجات حاصل کرنا ہو گی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4