67تھانوں کے ایس ایچ اوز اورتفتیشی آفیسرز کو شوکاز نوٹس

67تھانوں کے ایس ایچ اوز اورتفتیشی آفیسرز کو شوکاز نوٹس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے عدالتی حکم کی تعمیل نہ کرنے پر 67تھانوں کے ایس ایچ اوز اورتفتیشی آفیسرز کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے۔عدالت نے سی سی پی او کو بھی مراسلہ ارسال کیا ہے کہ پولیس اہلکاروں کو عدالتی احکامات پر عمل درآمد کرنے کا حکم دیا جائے تاکہ زیرسماعت درخواستوں کو جلد نمٹایا جاسکے۔ایڈیشنل سیشن ججزکی عدالتوں میں اندراج مقدمے کی درخواستیں دائر ہیں جس میں سائلین کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پولیس ان کی درخواستوں پر مقدمات درج نہیں کر رہی۔ ان درخواستوں پر سیشن عدالت نے تھانہ مناواں، غازی آباد، فیکٹری ایریا، ڈیفنس اے اور گڑھی شاہو سمیت 67تھانوں کے ایس ایچ اوز کو مقدمہ درج کرنے اور رپورٹ پیش کرنے کے احکامات جاری کئے لیکن عدالتی حکم پر عمل درآمد نہیں کیا گیاجس پر عدالت نے گزشتہ روز تھانوں کے ایس ایچ اوز اور تفتیشی آفیسرز کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے عدالت کے حکم پر فوری عمل درآمد کرنے کا حکم دے دیاہے۔