بغیرلائسنس میڈیکل سٹور چلانے والے 8 مالکان کوایک سال قیدکی سزاء

بغیرلائسنس میڈیکل سٹور چلانے والے 8 مالکان کوایک سال قیدکی سزاء

لاہور(نامہ نگار)چیئرمین ڈرگ کورٹ چودھری محمد جہانگیر نے بغیرلائسنس میڈیکل سٹور چلانے والے 8میڈیکل سٹوروں کے مالکان کو قید اور جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا ہے ۔ میڈیکل سٹوروں کے مالکان کے خلاف چالان ڈرگ انسپکٹروں نے پیش کئے تھے ۔چیئر ڈرگ کورٹ کی عدالت میں بغیر لائسنس میڈیکل سٹور چلانے والے میڈیکل سٹوروں کے مالکان کے خلاف پیش کئے گے ،چالانوں کے کیس کی سماعت ہوئی عدالت میں زیادہ تر اْن میڈیکل سٹوروں کے مالکان پیش ہوئے جن کے پاس سٹور چلانے کے لائسنس موجود نہیں تھے ۔میڈیکل سٹوروں کے مالکان عدالت میں معافی مانگتے ہوئے خود کو عدالت کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا جس پر عدالت نے دس میڈیکل سٹوروں کے مالکان کو ایک ایک سال قید اور مجموعی طور پر 4 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔جن میڈیکل سٹوروں کے مالکان کو سزائیں ہوئی ان میں وقارمیڈیکل سٹور،وقاص میڈیکل سٹور۔رفاقت میڈیکل سٹورسمیت دیگر مالکان شامل ہیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...