سری لنکن ٹیم پر حملہ کرنے والے6 ملزمان کے کیس کی سماعت ملتوی

سری لنکن ٹیم پر حملہ کرنے والے6 ملزمان کے کیس کی سماعت ملتوی

لاہور(نامہ نگار)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سری لنکن ٹیم پر حملہ کرنے والے 6 ملزمان کے کیس کی سماعت آئندہ پیشی تک ملتوی کردی تے ہوئے انہیں کوٹ لکھپت جیل کی عدالت میں طلب کرلیاہے۔انسداد دہشت گردی کی عدالت میں گلبرگ پولیس نے 6 ملزمان زبیر، عبدالوہاب، عرفان ارشد، جاوید انور، عبید اللہ اور ابراہیم کے خلاف چالان پیش کررکھا ہے۔ اس کیس میں تین ملزمان زبیر، عبدالوہاب اورعرفان ارشد گرفتارہیں جبکہ جاوید انور، عبداللہ اور ابراہیم ضمانت پر ہیں ،واضح رہے کہ ملزمان خطرناک ہونے کی وجہ سے اس کیس کی سماعت کوٹ لکھپت جیل میں کی جارہی ہے اور فاضل جج نے بھی اس ضمن میں جیل کی سیکورٹی سخت کرنے کے احکامات جاری کررکھے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4