ضمانت پررہائی کے بعدملزمان کے مستقل غائب ہونے کا رجحان بڑھنے لگا

ضمانت پررہائی کے بعدملزمان کے مستقل غائب ہونے کا رجحان بڑھنے لگا

لاہور(نامہ نگار)جوڈیشل مجسٹریٹ ماڈل ٹاؤن نے 8ملزمان کوعدالتی مفرورقراردیکر ان کے مقدمات داخل دفترکردیئے ہیں۔ واضح رہے کہ ضمانت پررہائی کے بعدملزمان کے مستقل غائب ہونے کا رجحان بڑھنے لگا ہے۔عدالت نے ملزمان کوطلبی کے نوٹس جاری کئے مگروہ پیش نہیں ہوئے جس پرپولیس نے اْن کے لاپتہ ہونے کی رپورٹ پیش کی جس پرجوڈیشل مجسٹریٹ نے ملزمان کومفرورقراردے دیا ہے ۔مفرور قرار پانے والوں میں تھانہ نواب ٹاؤن کے ملزمان محمد اکرم، شاہد اکمل، محمد شہزاد، اللہ دتا، عامر، محمد شفیق، محمد اشفاق اور شیراحمد شامل ہیں، ملزمان کار چوری، ڈکیتی، فراڈ اور ناجائز اسلحہ سمیت دیگر سنگین مقدمات میں ملوث ہیں۔ ملزمان کی د وبارہ گرفتاری تک اْن کے خلاف مقدمات میں کارروائی منجمد رہے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...