ریاست جذباتی سیاست کی متحمل نہیں ہوسکتی ،عمران کو اب میچور ہوجانا چاہیے،اقبال سندھو

ریاست جذباتی سیاست کی متحمل نہیں ہوسکتی ،عمران کو اب میچور ہوجانا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر) پاکستان مسلم لیگ (ن)برطانیہ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات اقبال سندھونے کہا ہے کہ ریاست جذباتی سیاست کی متحمل نہیں ہوسکتی ۔عمران خان دودہائیوں سے سیاست میں ہیں مگر وہ ابھی تک میچور نہیں ہوئے ۔ ہماری قیادت اورجماعت کے پاس تعمیراتی اورترقیاتی ایجنڈا جبکہ عمران خان کے ہاتھوں میں توڑپھوڑ کیلئے ڈانڈا ہے ۔یقیناًعمران خان کوبیرونی قوتوں نے پاکستان میں تعمیروترقی کامنظم پروگرام بلڈوزکرنے کاٹاسک دیاگیا ہے ۔
منتخب قومی قیادت کے ساتھ عداوت کی سیاست نے عمران خان کوبری طرح تنہا اورتاریک انصاف کوتباہ کردیا ۔وہ مقامی ہوٹل میں ایک سیمینار سے خطاب کررہے تھے ۔اقبال سندھونے مزید کہا کہ وزیراعظم میاں نوازشریف کیخلاف ریفرنس بدنیتی کاشاخسانہ ہیں ،عنقریب ان کاڈراپ سین ہوجائے گا اوران کے محرک عوام سے چھپتے پھریں گے ۔منتخب حکومت شرارتی اورسازشی عناصر سے بلیک میل نہیں ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے پاس کوئی ایجنڈا نہیں ،وہ محض پوائنٹ سکورنگ کررہے ہیں مگرباشعورعوام نے ان کاپروپیگنڈا مسترد کردیاہے ۔پاکستان میں جہاں بھی تبدیلی آئی پرامن اورآئینی اندازسے آئے گی ۔انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کی سپرمیسی سے کوئی انکار نہیں کرسکتا ،ملک میں تصادم اورتناؤکی فضانہیں ۔جوعناصر منفی امیدیں لگائے بیٹھے ہیں وہ نامراد اورشرمندہ ہوں گے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے تمام سٹیک ہولڈرزقیام امن اورقومی یکجہتی کے فروغ کیلئے منتخب حکومت اورجمہوریت کے ساتھ کھڑے ہیں۔دہشت گردی سے مستقل نجات کاراستہ پائیدارجمہوریت سے ہوکرجاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تعمیروترقی کاسفر مزید تیز کرنے کیلئے جمہوریت کاتسلسل ناگزیر ہے ۔ہماری قیادت نے اپنے پچانوے فیصدانتخابی وعدے وفاکردیے ،توانائی بحران اپنازیادہ دنوں کامہمان نہیں ۔