جماعت نہم کے رزلٹ کا اعلان کل کیا جائیگا

جماعت نہم کے رزلٹ کا اعلان کل کیا جائیگا

لاہور(خبرنگار) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور کے زیر اہتمام جماعت نہم سالانہ امتحان 2016 کے رزلٹ کا اعلان کل 20 اگست 2016 کو بوقت 10:10 بجے کیاجارہاہے۔ جو تعلیمی ادارے کمپیوٹر رزلٹ سی ڈیز حاصل کرنا چاہتے ہیں وہ آج صبح 19 اگست 2016 تک دفتری اوقات کا ر کے دوران HBL بورڈ برانچ میں مبلغ 100/- روپے فی کمپیوٹر رزلٹ CD کے حساب سے اپنی رقم جمع کروا کر اصل بنک چالان بورڈ آفس کے سیل ڈپو میں جمع کروا ئیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4