جامعہ نعیمیہ کے طلباء میں ایجوکیشن اینڈوومنٹ فنڈ کی جانب سے 3لاکھ کے وظائف تقسیم

جامعہ نعیمیہ کے طلباء میں ایجوکیشن اینڈوومنٹ فنڈ کی جانب سے 3لاکھ کے وظائف ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(خبر نگار خصوصی)ایف اے کی کلاس میں نمایاں نمبرحاصل کرنے پرجامعہ نعیمیہ کے 8طلباء میں پنجاب ایجوکیشن اینڈوومنٹ فنڈ کی طرف سے 3لاکھ 30ہزار روپے کے وظائف تقسیم کرنے کی تقریب گزشتہ رورز جامعہ نعیمیہ میں منعقد ہوئی ۔وظائف حاصل کرنے والوں میں عمیرمرتضی ،محمدحنظلہ،حافظ محمدآصف،حافظ محمدعارف،حافظ محمدقاسم ،توقیراصغر اور عادل اقبال شامل ہیں۔تقریب وظائف کے شر کاء سے اظہارخیال کرتے ہوئے ہوئے ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ علامہ ڈاکٹر محمدراغب حسین نعیمی نے کہاکہ کتاب اورقلم مسلم امہ کی پہنچان ہے،اقوام عالم میں ترقی کی منازل طے کرنے کے لئے محنت کو اپناشعار بنایا جائے۔تعلیم کو فروغ دے کرہی معاشرے میں امن وسلامتی کی راہ ہموار کی جاسکتی ہے۔اس موقع پر ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے طلباء کو ترغیب دلائی کہ وہ محنت اوردیانتداری کو اپنا خاصا بنائیں،ملک وقوم کے روشن مستقبل کے لئے طلباء اپنی تمام ترتوانائیاں حصول علم پرصرف کردیں۔
۔آپ کی محنت رائیگا ں نہیں جائے گی۔انہوں نے اعلان کیا کہ امسال سرفراز نعیمی فاؤنڈیشن کی طرف سے بہتر کارکردگی کے حامل طلباء وطالبات میں ماہانہ بنیادوں پر ہزاروں روپے کے وظائف تقسیم کیا جائیں گے۔