سنٹر تعلیم بالغاں بھٹہ نمبرایم بی جموں والا برکس واہگہ روڈمیں تقریب

سنٹر تعلیم بالغاں بھٹہ نمبرایم بی جموں والا برکس واہگہ روڈمیں تقریب

لاہور (خبر نگار خصوصی) ناخواندگی سے خواندگی تک محکمہ لٹریسی حکومت پنجاب کے قائم کردہ سنٹر تعلیم بالغاں بھٹہ نمبر MB جموں والا برکس واہگہ روڈ، لاہور ایک تقریب کا انعقاد ہوا۔ تقریب میں اسٹڈی سرکل لیڈر ڈاکٹر پرویز جان نے اپنے خطبہ استقبالیہ میں کہا کہ بھٹہ کے مزدور اب بھی حضرت یوسف ؑ کی طرح بیچنے اور خریدنے کے عمل سے دوچار ہوتے ہیں۔ بھٹہ مزدوروں کے لئے حکومت پنجاب کے قوانین ایک طرف مگر ہمارے معاشرتی نظام میں حضرت یوسف ؑ کی طرح بیچنے اور خریدنے کا عمل جاری ہے۔ ہمیں چاہیے کہ ہم محنت کرکے حضرت یوسف ؑ کی طرح عقل اور دانش سے آگے بڑھیں تعلیم بالغاں کے شرکاء شہزاد بشیر، وقاص مسیح، شوکت مسیح، محمد نواز، محمد ساجد، غلام حسین، رفاقت علی اور محمد رمضان کے علاوہ دیگر نے بھی اظہار خیال کیا اور کہا آج کا جشنِ آزادی ہمارے سب کیلئے ایک نئے دور کا آغاز اور اعلان کرتا ہے تاکہ ہم خوشی اور اطمینان کے ساتھ اس میں دوسروں کو بھی شامل کرسکیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...