ملک کو اسلامی ریاست بنانے کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے،نصیر قادری

ملک کو اسلامی ریاست بنانے کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے،نصیر قادری

فیروزوالہ(نامہ نگار) تحریک ختم نبوت کے بانی صاحبزادہ پیر علامہ نصیر احمد قادری نے کہا کہ پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔

لاکھوں قربانیوں کے بعد پاکستان بنا ۔ آزادی اﷲ تعالیٰ کی نعمت ہے اور وطن سے محبت جز ایمان ہے۔ ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ سے تمام برائیوں کا خاتمہ ہوگا۔ ملک میں اسلامی نفاذ ہر مسئلہ کا حل ہے۔ ان خیالات کا اظہار جامعہ مسجد لبیک یارسول اﷲ کامران پارک شاہدرہ میں یوم آزادی کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مولانا ذبیع اﷲ قادری ، مولانا اکرام اور محمد ریاض کے علاوہ دیگر علماء کرام نے بھی خطاب کیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4