4بچے ماں کے حوالے

4بچے ماں کے حوالے

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج نے 4بچوں کو باپ کی تحویل سے برآمد کروا کر درخواست گزار ماں کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت میں درخواست گزار نغمہ بی بی نے موقف اختیار کررکھا تھا کہ سائل کی شادی نواز سے ہوئی تھی جس میں سے 4بچے مریم ،ظہیر،جبیں اورعبدالخالق پیدا ہوئے ،کچھ عرصہ قبل اس کے شوہر نے اسے گھریلو لڑائی جھگڑے کی بناء پر مارپیٹ کا نشانہ بنایا اور دھکے دے کر گھرے نکال دیا ہے۔

جبکہ بچوں کو بھی زبردستی اپنی تحویل میں رکھا ہوا ہے اور ان سے ملاقات بھی کرنے نہیں دی جارہی ہے ،عدالت سے استدعا ہے کہ بچوں کو ماں کے حوالے کرنے کا حکم دیا جائے ۔

۔عدالتی حکم پر متعلقہ ایس ایچ او نے بچوں اور ان کے باپ کو عدالت کے روبرو پیش کردیا جہاں عدالت نے بچے ماں کے حوالے کرنے کا حکم دیتے ہوئے دائر حبس بے جا کی درخواست نمٹا دی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4